کبھی خود کومیرے پیار میں۔۔۔۔۔۔۔۔

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

کبھی خود کو میرے پیار میں بھلا کر دیکھ
دشمنی اچھی نہیں مجھےدوست بنا کر دیکھ

تیری چاہ میں میری تمام عمرروتے گزری
کبھی تو بھی میری جانب مسکرا کر دیکھ

مجھ پہ ظلم و ستم کی بجلیاں گرانےوالے
تو بھی کسی کہ پیار میں غم کھا کر دیکھ

تیرےدل میں ایک بار پھر بہار آجائے گی
کبھی تو اصغر کو وہاں بسا کر دیکھ

تیرے بن کیسےاصغر کا نیاسال گزرا
اپنے اس دیوانے کی حالت آکر دیکھ

Rate it:
Views: 294
25 Feb, 2016