Add Poetry

کبھی راہِ طلب میں دل کو آسانی نہیں ہوتی

Poet: Murad Ahmad Azmi By: Murad Ahmad, Azamgarh

کبھی راہِ طلب میں دل کو آسانی نہیں ہوتی
جنہیں اپنی گناہوں پر پشیمانی نہیں ہوتی

ہزاروں بجلیاں ٹوٹے شبِ اسریٰ نشیمن پر
مجھے اب حال پر اس کے حیرانی نہیں ہوتی

کسی مفلس کے کاسے سے نیوالا چھیننے والے
بجھے دل پر کبھی صاحب کی سلطانی نہیں ہوتی

اگرچہ لاکھ لے آوں ستارے اپنی چوکھٹ پر
مگر پھر بھی میرے گھر ميں تابانی نہیں ہوتی

کوئی تو راز ہے آخر چھپائے جا رہا مجھ سے
وگرنہ عشق میں اتنی بھی نادانی نہیں ہوتی

اگر ممکن ہو گلشن کے اصولِ ارتقا بدلو
اکیلے خار سے گل کی نگہبانی نہیں ہوتی

Rate it:
Views: 1836
01 Sep, 2020
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets