کبھی سوچا ہے تم نے یہ
کے خواہش جو دل میں رکھتی ہو
ان کے درپہ جانےکی
گر تم در پر چلی جاؤ
کہو گی کیایہ سوچا ہے؟
کروگی کیا یہ سمجھا ہے ؟
نہیں اوقات ہے تیری
ان کے در پہ جانے کی
وہ در کوئی در عام نہیں
جو تم بھی در پہ چلی جاؤ
آدب ہیں کیا یہ سیکھا ہے ؟
ہے کون وہاں یہ جانا ہے؟
گناہوں سے بھرا دامن
لے کے کیا یوں جاؤ گی
گناہ نہیں ہے کوئی بھی کیا؟
جو تم بھی در پہ چلی جاؤ
بھلا تم نے یہ سوچا ہے ؟
کبھی خود کو پہچانا ہے ؟