Add Poetry

کبھی شور ہیں کبھی چپ ہیں

Poet: عماد By: تارق بلوچ, HUB CHOWKI

یہ بارشیں بھی تم سی ہیں
جو برس گئی تو بہار ہیں
جو ٹھہر گئی تو قرار ہیں
کبھی آ گئیں یونہی بے سبب
کبھی چھا گئیں یونہی روز و شب
کبھی شور ہیں
کبھی چپ ہیں
یہ بارشیں بھی تم سی ہیں
کسی یاد میں کسی رات کو
اک دبی ہوئی سی راکھ کو
کبھی یوں ہوا کہ بجھا دیا
کبھی خود سے خود کو جلا دیا
کہیں بُوند بُوند میں گم سی ہیں
یہ بارشیں بھی تم سی ہیں

Rate it:
Views: 2025
26 Jul, 2011
Related Tags on Rain/Barish Poetry
Load More Tags
More Rain/Barish Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets