کبھی یہ دل کرتا ہے...

Poet: Bushra Babar By: Bushra Babar, islamabad

 کبھی یہ دل کرتا ہے کہ بس کچھ ایسا لکھا جائے
کہ قلم کی سیاہی کے ساتھ سب کچھ یوں بہہ جائے
صحفہِ دل کی ہر اک بات قلم کی نوک پہ آ جائے
اور اک اک آنسوں کی مانند ,ہر ہر حرف بھر جائے
اندرجو محشر برپا ہے, کیسے بھی سکوں میں آجائے
اور دردِدل کی شدت سب پہ یوں عیاں ہو جائے
میں کچھ عام لکھ لوں اور سب کی سمجھ میں آجائے

Rate it:
Views: 541
20 Jul, 2019
More Religious Poetry