Add Poetry

کتنے غم آگئے ہیں عید کے بھیس میں

Poet: محمد اطہر طاہر By: Athar Tahir, Haroonabad

تو ہے اُس دیس میں
میں ہوں اِس دیس میں,
کتنے غم آگئے ہیں
عید کے بھیس میں,
تیرے بنا کچھ بھی بھاتا نہیں
عیدیں منانا ہمیں آتا نہیں,
خوشیوں میں خوشیاں بھی ملتی نہیں
درد ہی درد ملتے ہیں سندیس میں,
گھر کھنڈر بے حال ہوا ہے
اک اک پل اک سال ہوا ہے,
جینا تم بن محال ہوا ہے,
کیسے بیٹھے ہو جا کے پردیس میں,
کتنے غم آگئے ہیں عید کے بھیس میں...

Rate it:
Views: 471
07 Sep, 2016
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets