Add Poetry

کتنے لمحے بیت گئے ہیں

Poet: Syed Nazeer Kazmi By: Syed Nazeer Kazmi, Al Ain

کتنے لمحے بیت گئے ہیں کپڑوں کی دکان میں
دیکھ رہا ہوں الجھا چہرہ ریشم کی تان بان میں

گم سم کھوئی کھوئی سی اور تھوڑی الجھی الجھی سی
اور بھی دلکش لگتی ہیں یہ آنکھیں امتحان میں

بے رخی سے پھینک رھی ہو وہ جو دل کو بھایا ھے
تیری اس ادا پہ جاناں ہو جاؤں قربان میں


تھک گیا ہے ہار گیا ہے منت کرتا ہے بیوپاری
جس کا کونا پکڑ رکھا ہے ، کٹوا لو کچھ اس تھان میں

لینے آئے تھے ہم سبزی لینے ہم کیا بیٹھ گئے
دیکھو تم نے عہد کیا تھا اب شاپنگ ہوگی رمضان میں

Rate it:
Views: 322
26 Apr, 2014
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets