Add Poetry

کر ہی بیٹھا سوال آخر کار

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

کر ہی بیٹھا سوال آخر کار
ہو گیا ختم سال آخر کار

بے وفائی ملی ہے اپنوں سے
ہے ملال و کلال آخر کار

کار گل ہوئی آخری کوشش
کر لیا استعمال آخر کار

پیار آیا نہیں ہے راس مجھے
بن گیا غم ملال آخر کار

چھو لیے لمس آج ہیں اس کے
کر دیا ہے کمال آخر کار

آخری گن رہا تھا میں سانسیں
پوچھنے آیا حال آخر کار

میرے اب کام کا نہیں جو تھا
دے دیا اپنا مال آخر کار

Rate it:
Views: 924
02 Jan, 2021
Related Tags on New Year Poetry Poetry
Load More Tags
More New Year Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets