جو گردن میں کالر تھا لر رہ گیا ہے ٹماٹر کے تھیلے میں ٹر رہ گیا ہے خدا جانے مرغا کدھر رہ گیا ہے بغل میں تو بس اک پر رہ گیا ہے سفر اب بڑا پر خطر ہو رہا ہے کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے