Add Poetry

کربلا

Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi, Karachi

حق پہ ڈٹ جانے کا ہی اک فلسفہ ہے کربلا
" حشر تک سارے زمانوں کی صدا ہے کربلا "

دین کی خاطر لڑے تھے یوں حسینؓ ابنِ علی
کہتے تھے اب حق کا اک ہی راستہ ہے کربلا

مل گئی جس کو بشارت جنت الفردوس کی
ہاں اُسی کا آخری یہ معرکہ ہے کربلا

چومتے تھے ہونٹ جس کے پیار سے آقاﷺ مرے
اس کا مقتل جو بنا تھا وہ جگہ ہے کربلا

نوک پر نیزے کے سر اس کا اٹھایا جائے گا
رکھ دیا سجدے میں سر رب کی رضا ہے کربلا

دین کی عظمت کی خاطر فاطمہؓ کے لال نے
سر کو اپنے یوں کٹا کے رکھ دیا ہے کربلا

ڈٹ گئے وہ حق پہ اور یوں درس ایسا دے گئے
دینِ حق پر چلنے کا بس راستہ ہے کربلا
 

Rate it:
Views: 708
11 Sep, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets