کرتا رہوں گا
Poet: Ghulam Mujtaba Haashmi Yaasir Al Barkaati By: Ghulam Mujtaba Haashmi Yaasir Al Barkaati, Hyderabad, Pakistanتری چاہ کا دم میں بھرتا رہوں گا
ترا ذکر یارب میں کرتا رہوں گا
مری مشکلیں ہوں گی آسان خود ہی
جو حمد و ثناء تیری کرتا رہوں گا
وِلا تو عطا کردے اپنی خدایا
میں چاہت میں تیری نکھرتا رہوں گا
مجھے اپنی رحمت کی خیرات دے دے
دعا تجھ سے ہر دم یہ کرتا رہوں گا
رہا تیرا لطف و کرم جو ہمیشہ
قیامت تلک میں سنورتا رہوں گا
مِرا خاتمہ ہو مع الخیر مولا
یہی التجا تجھ سے کرتا رہوں گا
ہیں محبوب تیرے جو دونوں جہاں میں
فِدا جان و دل ان پہ کرتا رہوں گا
نبی ناخدا ہیں سفینے کے یاسرؔ
میں طوفاں سے ہر دم ابھرتا رہوں گا
More Islamic Poetry






