کرم کر خدا تو، کرم کر خدا
خدا مانگتا ہوں، یہی اک دعا
تو سبحان ہے اور، خطاکار ہم
تو غفار ہے اور، سزاوار ہم
فقط تو عبادت، کے لائق خدا
اسی واسطے سر، ہمارا جھکا
کیا تو نے خلقت، کو پیدا خدا
کرے تجھ کو آ کر، یہ سجدہ خدا
ترے در پہ ہم نے جھکائی جبیں
کہ اس در سے بہتر، ملا در نہیں
خدا خود خبر مستغیثیں کی لے
سبھی مشکلیں ان، کی تو ٹال دے
ہے عابدؔ ترے در پہ سائل بنا
خدا اے خدا کر تو حاجت روا