Add Poetry

کرم کی اک نظر کرنا خدارا یا رسول اللہ

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

مجھے دینا سرِ محشر سہارا یا رسول اﷲ ﷺ
کرم کی اک نظر کرنا خدارا یا رسول اﷲ ﷺ
تری قربت کو ہے یہ مضطرب جانِ حزیں میری
تری فرقت میں ہے دل پارہ پارہ یا رسول اﷲ ﷺ
زہے قسمت ترے دربار میں ہو حاضری میری
بلاوے کا مجھے بھی ہو اشارہ یا رسول اﷲ ﷺ
تصور گنبد خضریٰ کا دل میں جاگزیں یوں ہو
نہ بھائے پھر کوئی منظر دوبارہ یا رسول اﷲ ﷺ
مرا مدفن مدینے میں مقدر کاش ہو جائے
ملے یہ نعمتِ عظمیٰ خدارا یا رسول اﷲ ﷺ
اُڑائے بادِ طیبہ میری خاکِ تن کو گلیوں میں
مدینے میں پھروں یوں مارا مارا یا رسول اﷲ ﷺ
بہت مجبور و بے کس اُمّتی ہے فیصلؔ خستہ
مگر جیسا بھی ہے وہ ہے تمھارا یا رسول اﷲ ﷺ

Rate it:
Views: 380
30 Dec, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets