کرپشن کرنے والے کم نہ ہوں گے
اسمبلی میں تمہاری ہم نہ ہوں گے
وزارت سے نکل آئے جو اب ہم
زمانے بھر کے مواقع فراہم نہ ہوں گے
ہو گی مخلوط حکومت تو ھو گی قدر کچھ
اکثریت کے لئے دام جب کم نہ ہوں گے
بلاک ہو فارورڈ اور ڈانواں ڈول کشتی حکومت کی
مقام ایسے میں اپنے بھی کیوں بھوربن نہ ہوں گے
کرپشن کرنے والے کم نہ ہوں گے
حکومت میں تیری لیکن ہم نہ ہوں گے