کرکٹ پہ میرے پڑتے ہیں اثرات مسلسل
بڑھا رہا ہوں اس کی میں حیات مسلسل
کرکٹ کو میرے گھر کی تم لونڈی ہی سمجھو
بدل رہا ہوں اس کے میں حالات مسلسل
کرکٹ میں کارنامے بے شمار کیے ہیں
بڑھا رہا ہوں اس کی شہریات مسلسل
کرکٹ میں جان جانے کا بھی ڈر نہیں مجھکو
ہیں بیان سے باہر میرے جذبات مسلسل
کرکٹ ہی میرا اوڑھنا کرکٹ ہی بچھونا
کر رھا ہوں اس کی میں خدمات مسلسل
کرکٹ کی اک کہانی میں خود ہی سناتا ہوں
اک کرکٹر سے ہو گی ملاقات مسلسل