Add Poetry

کرکٹ - 3

Poet: امن وسیم By: امن وسیم, ملتان

آیا پکڑ کے بیٹ میں اپنی کریز پر
جوڑنے لگے سب میرے ہاتھ مسلسل

کرنے لگے وہ میرے آؤٹ ہونے کی دعا
جب بیٹ کر دیں بالیں میں نے سات مسلسل

طعنہ دیا اس بات کا میرے رقیب نے
سلگتے رہے پھر میرے جذبات مسلسل

دو اووروں کے بعد اکاؤنٹ کھول ہی لیا
آنے لگے تھے میری طرف رقعات مسلسل

بیٹنگ اب کر رہا تھا صرف بائیں ہاتھ سے
لگی تھیں چار بالیں دائیں ہاتھ مسلسل

بولڈ ہو کے کریز سے میں باہر کیا آیا
برسنے لگے پھر مجھ پہ بیانات مسلسل

Rate it:
Views: 653
14 Apr, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets