کریں کچھ امن کی تدبیر لوگو
بدل دیں ملک کی تقدیر لوگو
اخوت ، بھائی چارہ اور محبت
کریں دنیا کو یوں تسخیر لوگو
چلو ہاتوں میں ڈالے ہاتھ اپنے
بنے چاہت کی پھر زنجیر لوگو
ملیں یک جہتیوں کے رنگ سارے
وطن کی بنیں لوگو تصویر لوگو
ہمارا تھا ہمارا ہی رہے گا
کہاں دشمن کا ہے کشمیر لوگو
خدا نے رحمت عالم (ص) کے صدقے
عطا کی ہے ہمیں جاگیر لوگو
کھبی دشمن نے للکارا صدف تو
ہر اک مومن بنے شمشیر لوگو