کس کی آواز کان میں آئی
جیسےاب جان جان میں آئی
اسنے تھامی کیوں کلائی مری
بات اب یہ دھیان میں آئی
دیر تک مسکرائی زیر لب
اک پہیلی گمان میں آئی
چاندنی اوڑھ کے تاروں کی چنر
رات پھر آسمان میں آئی
حال دل کا بیان کرنے لگی
کتنی ہمت زبان میں آئی
پیار کی تیری سنہری یادیں
میری ہر داستان میں آئی
حوصلے کی شکست کیاکہیے
ہار ٹو ٹی کما ن میں آئی
پھرسےڈرنے لگی اندھیرےسے
لوٹ کے جب مکا ن میں آئی
بانٹنے پیار کی خیرات غزل
میں تو لٹنے جہان میں آئی