Add Poetry

کسی نے پائی نہیں شان مصطفٰی کی طرح( صلی اللہ علیہ و سلم )

Poet: dr.zahid Sheik By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

کسی نے پائی نہیں شان مصطفٰی کی طرح
نہیں ہے کوئی بھی انسان مصطفٰی کی طرح

خدا کے بعد نہیں کوئی آپ سے افضل
مرے حضور تو ہیں ہر لحاظ سے اکمل

خدا کی شان تو دنیا نے آپ سے جانی
عمل سے آپ کے قران کے کھلے معنی

نصیب جن کے دلوں کو ہوا ہے عشق حبیب
وہ لوگ دیکھو تو ہیں کس قدر خدا کے قریب

ہر ایک لمحہ برستی ہیں رحمتیں ان پر
ہیں دو جہاں میں خدا کی عنایتیں ان پر

نبی کے ذکر سے آؤ سجائیں محفل کو
چلے گا قافلہ اپنا حسین منزل کو

نبی و آل نبی کے ہی ذکر کا ہے اعجاز
کہ ہم فقیروں کو شاہوں سے بھی سوا ہے فراز

فضا میں پھیل گئی ہر طرف یہ کیسی مہک
جو روح تک کو معطر کرے ہے ایسی مہک

غموں کے چھائے وہ سارے سحاب دور ہوئے
دلوں کو چین ملا اضطراب دور ہوئے

نبی کے ذکر سے مشکل کو اپنی آساں کر
بجھی ہے دل میں جو شمع اسے فروزاں کر ۔
۔ حضرت محمد صلی الله علیہ و سلم

Rate it:
Views: 4852
15 Jan, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets