کسی چھاپے کا ڈر پیدا
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillملے گا کیا یہاں پر ماسوئے برگر و پیپسی
اگر حلوؤں کی خواہش ہے تو ہو ملاں کے گھر پیدا
بنایا راشی افسر نے مکاں لندن میں یہ کہہ کر
کہ خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا
کئی سالوں سے نرگس ناچتی پھرتی ہے تھیٹر پر
نجانے کیوں نہیں ہوتا کسی چھاپے کا ڈر پیدا
More Funny Poetry






