حسد کو اپنے دل میں ہم پالا نہیں کرتے
کسی کے عیب سرمحفل اچھالا نہیں کرتے
وقت کی قدر کرنا کوئی ہم سے سیکھے
آج کا کام کل پر کسی صورت ٹالا نہیں
الله کی راہ میں دان کرتے رہنا چاہیے
دولت جیسی شے کو سنبھالا نہیں کرتے
ہر پیارے انسان کو دل میں بسا لیتے ہیں
دوستی کرتے سمے دیکھا بالا نہیں کرتے
ہم خود ہی سلجھاتے اپنی ساری الجھنیں
یہ کام کسی اور کے سر ڈالا نہیں کرتے