میں ایک شاعر ہوں اور کشمکش میں ہوں
جو عیاں نہیں ہوتی اس درد کی کراہٹ کو
کونسے لفظوں کا روپ دے کر لکھوں میں
احساس ایک جزبہ ہے جو قدرتی عنایت ہے
یہ سمجھ بھی جاؤں تو کسطرح لکھوں میں
محبتیں جھلکتی ہیں؟
کیا نفرتیں پنپتی ہیں؟
خوف جسکو کہتے ہیں
وہ آخر ہے کیا؟
اس بے رحم دنیا میں، کوئ جان پایا ہے؟
کون کس سے مخلص ہے؟
کون کسکا ہمدرد ہے؟
لوگ اکثر کہتے ہیں
یہ فانی دنیا بھی
امید پر ہی قائم ہے
امید کسکو کہتے ہیں؟
حسرتیں کیا ہوتی ہیں؟
آس کیوں لگاتے ہیں؟
کیوں سسکیوں میں روتے ہیں؟
کیوں خود سے جنگ کرتے ہیں؟
کوئ تو گواہی دے ۔۔۔
جس نے انکو دیکھا ہو
جس نے انکو سمجھا ہو
جس نے انکو جانا ہو
کوئ تو گواہی دے تا کہ کچھ لکھوں میں
میں ایک شاعر ہوں اور کشمکش میں ہوں ...xx
ارسلان حسینؔ