Add Poetry

کشمیر

Poet: عبدالرحمٰن ہاشمی سلانوالی By: Abdul Rahman Hashmi, Sargodha

سلگتے کشمیر کی کہانی ہے
عجیب سوچ کی یہ ترجمانی ہے

بتا دو تم زمانے کے خداؤ کو
برستی گولیوں کی حکمرانی ہے

بجھے چراغ ہیں یہاں مزاروں کے
سسکتی انساں کی یہ زندگانی ہے

ڈراتے موت سے کیوں ہو تم ہمیں
یہ مسلماں کے سینے کی نشانی ہے

لگا دو آگ اسیری کی سلاخوں کو
سنا دو دیں میں حکم یہ ربانی ہے

Rate it:
Views: 1604
27 Aug, 2019
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets