Add Poetry

کل جو انڈہ اک رکھا تھا

Poet: Muhammad Shariq By: Muhammad Shariq, Karachi

کل جو انڈہ اک رکھا تھا نعمت خا نے میں
آج وہ بھی نہ مل سکا رات کے کھانے میں

اے مہماں بتا تری کس طور تواضع کریں ہم
پیسےجو ہیں خرچ ہوجائیں گے آنے جانے میں

دھوپ کا چشمہ لگائیں اور خوب برف کھائیں
موسم کا لطف یوں اٹھائیں اس زمانے میں

مرچ کی تیزی تیرے مزاج جیسی لگتی ہے
ناچ کا مزہ آ گیا آج تو کھانا کھانے میں

اس شوخ نے منہ دھو کر جان ہماری بچا لی
ذرا سی کسر رہ گئی تھی قربان جانے میں

ضبط و تحمل، ایثار و عجز کا پیکر بنے رہے وہ
حشر کا سماں تھا بپا بارات کے کھانے میں

چائے دس بار تو پلائی ہوگی کم و بیش ہم نے
خرچہ بہت ہو گیا ان کے ناز اٹھانے میں

گر بہک گئے سڑک کنارے تو جیب ہی کٹے گی
دیکھئے مزہ خاص ہے سر راہ پینے پلانے میں

آج رات لطف جہاں گردی پھر سے دو بالا کریں
صبح کو کوئی پا ہی لے گا کسی تھانے میں

شارق شوخی حسینوں سے کیجئے، کہ انہیں
مزہ آتا ہے مچل جانے میں، سنبھل جانے میں

Rate it:
Views: 393
06 Jun, 2014
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets