Add Poetry

کلام: حضرت شہباز قلندر

Poet: By: ہدیہ کار اردو: مقصود حسنی, kasur

شاہ دو عالم محمد عربی ہیں
مقصود آدم محمد عربی ہیں

صد شکر خدا کہ پشت و پناہ خلق
شاہنشاہے مکرم محمد عربی ہیں

اپنے جرم و حال پریشاں پر کیسا غم
جب کہ پیشوائے عالم محمد عربی ہیں

کیسا غم' مرے سر پر ان کا سایہ ہے
غم خوار حال زارم محمد عربی ہیں

مدد کریں کہ میں نابود آتش عشق ہوں
مطلوب و جان جانم، محمد عربی ہیں

ختم رسل چراغ رہ دین و نور حق
کہ رحمت دو عالم محمد عربی ہیں

وہ سرور خلائق و رہمنائے دیں
صدر و بدر عالم محمد عربی ہیں

آپ کعبہ معارف آپ قبلہ یقین
شاہ دین پناہم محمد عربی ہیں

کر پیروی ان کی کہ ہو تری نجات
شاہنشاہے معظم محمد عربی ہیں
 

Rate it:
Views: 324
21 Mar, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets