Add Poetry

کلامِ پاک سے بڑھ کر کوئی کتاب نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

کلامِ پاک سے بڑھ کر کوئی کِتاب نہیں
یہ وہ کِتاب ہے جسکا کوئی جواب نہیں

اس کے اعجاز کا شہرہ تمام دنیا میں
جہاں میں ایسا مستند کوئی نصاب نہیں

کتنے سینوں میں ہے محفوظ یہ کلامِ خدا
حفاظ و قارئین کا کوئی حساب نہیں

جو اس کلام پہ عمل کرے تمام عمر
بھِر اسکے جیسا کوئی شخص لاجواب نہیں

اسکی حکمت سے زندگی میں انقلاب آئے
قراءت سے اس کی مِلے گا محض ثواب نہیں

کلامِ پاک سے بڑھ کر کوئی کِتاب نہیں
یہ وہ کِتاب ہے جسکا کوئی جواب نہیں
 

Rate it:
Views: 372
03 Jun, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets