کلامِ پاک میں اللہ نے بس یہ ہی بتلایا
Poet: محمد طلحہ فرید چشتی (گوہرِ حجازی) By: Muhammad Talha Gohar Chishti, Okaraکلامِ پاک میں اللہ نے بس یہ ہی بتلایا
نبی ﷺ کا جو نہ ہو پائے ہمارا ہو نہیں سکتا
غلامِ مصطفٰی ہو اور جہنم میں چلا جائے
خدائے مصطفٰی کو یہ گوارا ہو نہیں سکتا
نزع کا وقت ہو اور سامنے تیرے مدینہ ہو
نصیب اس سے گہرؔ اچھا تمہارا ہو نہیں سکتا
جہاں ملتا ہے بے مانگے ، دَرِ قاسِم فقط لوگو
بَجُز اس کے کوئی ایسا دوارہ ہو نہیں سکتا
More Islamic Poetry






