Add Poetry

کم سِن شہید (پاک آرمی پبلک سکول کے کم سِن شہیدوں کے حوالے سے)

Poet: UA By: UA, Lahore
Kamsin Shaheed

دلگیر دلخراش دلدوز سانحہ
معصوم چہروں کو لہو رلا گیا

میرے دیس کے چاند ستارے
امیدوں کے روشن چراغ
ظالم بھیڑیوں نے گل کئے بے انتہا
درخشاں مستقبل کی امید کا گلشن
بربریت کی آگ میں جلا دیا
سفاکیت نے خون کا دریا بہا دیا

دلگیر دلخراش دلدوز سانحہ
معصوم چہروں کو لہو رلا گیا

والدین کی آنکھوں کے نور کی حفاظت فرما
ماں کی گود نہ اجڑے نہ ٹوٹے باپ کا حوصلہ
یا الٰہی ایسے صدموں سے ہمیں بچا
ایا الٰہی ایسے صدمے اور نہیں دکھا

دلگیر دلخراش دلدوز سانحہ
معصوم چہروں کو لہو رلا گیا

یا الٰہی رحم فرما کرم فرما مدد فرما
وحشت بربریت سفاکیت کا نام و نشاں مٹا
ملک و ملت دنیا کو دہشت سے نجات دلا
انسانیت کو امن کی اب تو راہ دکھا
حیوان نما انسانوں کو صفحہء ہستی سے مٹا
اب نہیں سہا جاتا پے در پے صدمہ
سن لے التجاء الٰہی سن لے التجاء
یا الٰہی رحم فرما کرم فرما مدد فرما

دلگیر دلخراش دلدوز سانحہ
معصوم چہروں کو لہو رلا گیا

Rate it:
Views: 807
16 Dec, 2014
More Dua Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets