کوئی امنگ نہیں کرتا

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

کسی محفل کے رنگ کو بھنگ نہیں کرتا
اس عمر میں اب لچ لفنگ نہیں کرتا

کاش کوئی مجھے بھی پیار کرے
اس کے سوا کوئی امنگ نہیں کرتا

سادگی شامل ہے اپنی طبیعت میں
کسی سے الفاظ کی جنگ نہیں کرتا

جو الله کے بندوں کا دل دکھاہیں
میں ایسے لوگوں کا سنگ نہیں کرتا

پھر بھی آنا ہے اس محفل میں
اسی لیے آپ کو تنگ نہیں کرتا

سنجیدہ لوگوں سے دوستی کرنے کی خاطر
اصغر بالوں کو سفید رنگ نہیں کرتا

Rate it:
Views: 587
19 Sep, 2008