کوئی تو سن لے ہماری بھی
Poet: Farah Ejaz By: farah ejaz, Karachiآج کل شعر کوئی سوجھتا نہیں 
 اسی لئے داد کوئی مگر دیتا نہیں 
 
 کیا لکھ رہے ہیں کیا پڑھ رہے ہیں ہم 
 سٹھیا گئی ہے بڈھی دل مگر مانتا نہیں 
 
 کہنے کو تو لکھاری ہم کہلاتے ہیں 
 کیا لکھا ہے خود کو بھی آسان مگر لگتا نہیں 
 
 گھنٹوں سر کھپاتے ہیں ایک مصرعہ لکھنے میں 
 دوسرے تک آتے آتے کوئی تُک مگر بنتا نہیں 
 
 اجی پڑھ لی جئے صاحب ہماری بھی کبھی 
 نادر کتاب ہے مارکٹ میں مگر دستیاب نہیں 
 
 جناب کل ہی کی بات ہے محفل مشاعرہ میں 
 اپنی باری پر ہمیں کوئی سننے کو مگر ملتا نہیں ۔
More Funny Poetry






