میری پڑوسن کو کئی لوگ ہمسائی کہتےہیں
باقی کوئی خالہ کوئی آنٹی کچھ تائی کہتےہیں
جھوٹ بولنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے
بانی ہوتے ہوئےبھی کوئی اس کا بانی نہیں ہے
جاہل لوگوں کو الو بنا کرانکی کمیٹیاں کھاتی ہے
عورتوں کو وہ پیر بابا سے کالا جادو کراتی ہے
میرے دل کا سارا علاقہ اس کےکنٹرول میں ہے
میں سوچتا تھا کیوں اتنی کمی کلیسٹرول میں ہے
جب کبھی کرتی ہے کام چھوٹا نہیں تگڑاکرتی ہے
اگرکوئی نہ ملے تو پھراصغرسےجھگڑاکرتی ہے