کون کہتا ہے جہاں میں عاجزی ماں باپ ہیں
Poet: By: babar, khi
کون کہتا ہے جہاں میں عاجزی ماں باپ ہیں
 میں تو کہتا ہوں کہ ہر گھر کی خوشی ماں باپ ہیں
 
 جو مہکتی ہے گلابوں کی طرح اولاد میں
 گلشنِ قدرت کی ایسی تازگی ماں باپ ہیں
 
 مجھ کو لگ سکتی نہیں ہے اِس زمانہ کی نظر
 میں ہوں خوش قسمت میرے سر پر ابھی ماں باپ ہیں
 
 بھیج کر ماں باپ کو گھر سے اندھیرا مت کرو
 یہ حقیقت ہے کے گھر کی روشنی ماں باپ ہے
 
 بھول کر ماں باپ کو کیوں پھر رہے ہو دربدر
 زندگانی کا خزانہ واقعی ماں باپ ہیں
 
 زندگی قربان کردی جس نے بچوں کے لئے
 اب تو سمجھو دوستو کتنے سخی ماں باپ ہیں
 
 کوئی سمجھے یہ نہ سمجھے شاعری شایان یہ
 میرا دل کہتا ہے میری زندگی ماں باپ ہیں
 
  
More Father Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 