Add Poetry

کچھ فائدے بھی ہوتے ہیں اجڑے مکان کے

Poet: عرفان By: عرفان, حیدرآباد

کچھ فائدے بھی ہوتے ہیں اجڑے مکان کے
الفاظ اس میں گونجتے ہیں رفتگان کے

اے چاند اس میں تیری بھی سازش ضرور ہے
تارے کدھر گئے ہیں مرے آسمان کے

اڑ جائے گا یقین کے پنجرے کو توڑ کر
تھوڑے سے پر نکلنے دو وہم و گمان کے

غزلیں مری بچا لو برے وقت کے لیے
الفاظ بیچ ڈالنا مجھ بے زبان کے

کربل کی ریت دیکھ کے اتنے تھے مطمئن
جیسے کہ منتظر ہوں اسی امتحان کے

اک بار میرے لفظوں کو پڑھ کر زبان سے
کردار زندہ کر دو مری داستان کے

اتنا اثر تو رکھتی ہے ماں کی دعا علیؔ
دیکھے ہیں میں نے کھلتے کواڑ آسمان کے
 

Rate it:
Views: 63
21 Nov, 2024
More Mother Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets