Add Poetry

کھلاڑی کو مات بری لگتی ہے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

جیسے کھلاڑی کو مات بری لگتی ہے
کئی لوگوں کو میری ہر بات بری لگتی ہے

شادی کے لیے جسے ملتی نہ ہو دلہن
ایسے نوجوانوں کو بارات بری لگتی ہے

جس کی جیب میں پھوٹی کوڑی نہ ہو
اس شخص کو چاند رات بری لگتی ہے

بیگم صاحبہ کے بنا شوہر ایسا ہے
جیسے قلم کے بغیر دوات بری لگتی ہے

سنا ہے مینڈکی کو جب زکام ہوتا ہے
پھر اسے برسات بری لگتی ہے

Rate it:
Views: 257
19 Feb, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets