Add Poetry

کھلے ہیں پھول ، نکھرنے لگے بہار کے رنگ

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

کھلے ہیں پھول ، نکھرنے لگے بہار کے رنگ
یہ رنگ اصل میں ہیں تیرے انتظار کے رنگ

دھنک لباس ترا جب نظر میں لہرایا
مہک اٹھے ہیں تن و جاں میں تیرے پیار کے رنگ

عجیب طرز تکلم ہے آج کل تیرا
طویل باتیں مگر ان میں اختصار کے رنگ

گلاب اڑتے نظر آئیں باغ میں ہر سو
جب آنچلوں میں نظر آئیں شاخسار کے رنگ

دماغ و دل تر و تازہ ہیں اس کی قربت میں
کسی کے لہجے میں خوشبو ہے اور بہار کے رنگ

خدا کرے مرے دل کو ےیقین آجائے
کہ صرف رنگ نہیں ، میرے انتظار کے رنگ
 

Rate it:
Views: 1155
16 Jul, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets