Add Poetry

کہاں سے آئی ہو اور کونسا نیٹ ورک رکھتی ہو

Poet: Anwar Jamal Anwar By: Anwar Jamal Anwar, Karachi

کہاں سے آئی ہو اور کونسا نیٹ ورک رکھتی ہو
برا محسوس نہ ہو تو
تمہیں بھیجوں میں ایزی لوڈ ؟
نہیں زحمت نہیں ہو گی
مری تو شاپ ہے
اور میں یہی سب کام کرتا ہوں
تمہارے ہاتھ میں سیل فون ،،
شاید نوکیا کا ہے
کبھی آؤ نا اس میں سونگ بھر دوں وال پیپر بھی
پرانے انڈین گانے تمہیں اچھے نہیں لگتے
تو میرے پاس
بالکل نیو کلیکشن ہے
ہزاروں انڈین ہیروئینوں کے وال پیپر ہیں
مگر
اک بات بولوں ؟
اس قدر
اتنی حسیں لڑکی کو
پہلی بار دیکھا ہے
چلو ایسا کرو ،،
تم شام کو ملنا
کہیں پارک میں بیٹھیں گے
وہاں کچھ کھائیں پیئں گے
دسمبر کا مہینہ
ویسے بھی گھر میں نہیں کٹتا
ہاں
میرے پاس گاڑی ہے
اگر لمبی ڈرائیو پر
نکلنا ہو تو کہہ دینا
تمہیں چرغہ کھلاؤں گا
تمہیں بوتل پلاؤں گا
تمہیں شاپنگ کراؤں گا
مگر وہ لمبی لمبی مونچھ والا
کون ہے آخر ؟
تمہیں کیوں تک رہا ہے
کیوں اشاروں سے بلاتا ہے
اجازت ہو
تو اس کی کنپٹی
میں سینک دوں جا کر
وہ ہزبینڈ ہیں تمہارے
کیا کہا ؟ ؟
اوہ شٹ ،،،،،

Rate it:
Views: 514
10 Apr, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets