Add Poetry

کہاں میں اور کہاں میرا حسین

Poet: purki By: m.hassan, karachi

کہاں میں اور کہاں میرا حسین
میں یزیدیت کا نمائندہ وہ ترجمان لااِلہَ

میں جلدبازاور میرا حسین صبر کا پیکر
میں نفس کا غلام اور میرا حسین آوازِ لا اِلہ

میں فساد کا سپاہی اور میرا حسین پیکرِ حُسن وفا
میں فسانہ گمشدہ اور میرا حسین داستانِ لا الہَ الاّ اللہ

میں کیا میری عبادتیں کیا میں کیا اور میری جنگ کیا
میں ریاکارِ ننگ و عار ہوں اور میرا حسین نماز لا اِلٰہَ اِلاَّ اللہ

میں بِنائے ظلم و جبرہوں اور میرا حسین بِنائے عدل و حق
میں بِنائے کفر و باطل اور میرا حسین بِنائے لا اِلٰہَ اِلاَّ اللہ

Rate it:
Views: 1131
19 Jan, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets