کہنا غلط غلط تو چُھپانا صحیح صحیح
قاصد کہا جو اس نے، بتانا صحیح صحیح
یہ صبح صبح چہرے کی رنگت اُڑی ہوئی
کل رات تم کہاں تھے بتانا صحیح صحیح
دل لے کے میرا ہاتھ میں کہتے ہیں مجھ سے وہ
کیا لو گے اس کا دام، بتانا صحیح صحیح
آنکھیں ملاؤ غیر سے دو ہم کو جامِ مے
ساقی تمہیں قسم ہے، پلانا صحیح صحیح
اے مے فروش بھیڑ ہے تیری دکان پر
گاہک ہیں ہم بے مال، دکھانا صحیح صحیح
ساجد تو جان و دل سے فقط آپ کا ہے بس
کیا آپ بھی ہیں اُس کے، بتانا صحیح صحیح