Add Poetry

کیا جنت ایسی ہوتی ہے

Poet: Khazeema Asim By: Khazeema Asim, wazirabad

میری دنیا میں پہچان ہے کہ
میں کشمیر کی وادی ہوں
دنیا کے سب لوگ مجھے
جنت جنت کہتے ہیں
سوال ہے میرا ان سے کہ
کیا جنت ایسی ہوتی ہے
جہاں خون کی ندیاں بہتی ہیں
جہاں مائیں روز اجڑتی ہیں
جس دیس کے گلی محلوں سے
ہر روز جنازے اٹھتے ہؤں
جس دیس میں بنت حوا کی
عزت بھی محفوظ نہ ہو
جس دیس کے گلی کوچوں میں
ہر روز درندے پھرتے ہوں
کیا ایسی بھی کوئی جنت ہے
کیا جنت ایسی ہوتی ہے

Rate it:
Views: 897
02 May, 2018
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets