کیا محرک سبب سے پہلے تھے

Poet: ناظم زرؔسنّر By: ناظم زرؔسنّر, Pakpattanshar

کیا محرک سبب سے پہلے تھے؟
کون ہیں وہ جو رب سے پہلے تھے؟

سب کہاں آپ کے وہ ساتھی گئے
جو کہ فصلِ طرب سے پہلے تھے

آپ کی صحبتوں کا کچھ ہے اثر
یا ہم ایسے عجب سے پہلے تھے؟

میں نے کوشش بہت کی جلدی کی
منتظر آپ کب سے پہلے تھے؟

آپ کی سوچ ہو گئی تبدیل
!ہم وہی ہیں جو اب سے پہلے تھے

Rate it:
Views: 983
07 Feb, 2022
More SMS Poetry