کیا پوچھتےہو کیسی ہے میری ہمسائی ہے
جو عذاب بن کر میری زندگی میں آئی ہے
صبح اپنی باتوں کےجب وہ چوکےلگاتی ہے
ہماری پوری گلی کے وہ چھکے چھڑاتی ہے
جب کبھی وہ قینچی کی طرح زباں چلاتی ہے
پھر تو کوئی پڑوسن اس کےآگےٹک ناپاتی ہے
جب وہ اپنےشوہر اور بچوں پہ چلاتی ہے
میرےہاتھ سےچائےکی پیالی چھوٹ جاتی ہے
نا جانے کس جرم کی میں نے یہ سزا پائی ہے
جو ایسی پڑوسن میرے پڑوس میں آئی ہے