کیسے بیاں کروں تھا وہ کیا کیا رسول کا

Poet: azharm By: azharm, doha

کیسے بیاں کروں تھا وہ کیا کیا رسول کا
کہنے کو آپ کہہ لیں نواسا رسول کا

تعریف اُس کی کیا ہو، ولادت کے بعد ہی
جس نے لعاب دہن تھا پایا رسول کا

سید تھا سبط بھی تھا وہ اکبر شہید بھی
القاب میں حسین تھا یکتا رسول کا

آ کر کہا سعید ہے یہ، جبرائیل نے
اللہ کی طرف سے بھی ناتا رسول کا

تُم بھولتے ہو کیوں جو تھا فطرس کا واقعہ
لمس حسین اور دلاسہ رسول کا

جس نے ہے دیکھنا مجھے، دیکھے حسین کو
تھا کس قدر مشابہ وہ بانکا رسول کا

اظہر میں کربلا کو کروں یاد کس طرح
جو بہہ گیا وہاں پہ وہ خوں تھا رسول کا

Rate it:
Views: 1230
03 Nov, 2014
More Religious Poetry