کیسے کروں ادا میں تیرا شکر اے خدا
کیسے کروں ادا میں تیرا شکر اے خدا
یا رب ذوالجلال مالک کون و مکاں
میری بساط ادنیٰ تیری ذات بیکراں
کیسے کروں ادا میں تیرا شکر اے خدا
کیسے کروں ادا میں تیرا شکر اے خدا
فرش سے عرش بریں سب تیرا یہ نشاں
جز تیرے باقی سب یہاں بے نام بے نشاں
کیسے کروں ادا میں تیرا شکر اے خدا
کیسے کروں ادا میں تیرا شکر اے خدا
تو مہرباں تیرا کرم ہر سو یہاں وہاں
تو نے ہی دیا علم و بیاں تو نے دی زباں
کیسے کروں ادا میں تیرا شکر اے خدا
کیسے کروں ادا میں تیرا شکر اے خدا