امیدِ وصل سے مسرور ہوں میں شعورِ حق سے بس مستور ہوں میں ادب حق میں فنا ہے ذات میری فقط تجھ سے ہی توموجود ہوں میں طلب وحدت الہی کی ہے مجھ کو اسی وحدت کا بس مشکور ہوں میں شہودِ قلب ہے اظہار تیرا وجودِ نور کا مشہود ہوں میں