کیوں میں ہیرے یا نگینے کی دعائیں مانگوں
میں تو جانے کو مدینے کی دعائیں مانگوں
میری قسمت کہ کب آئے گا بلاوا میرا
میں تو روزے کے مہینے کی دعائیں مانگوں
اب کے رمضان میں میرا بھی بلاوا آئے
میں اس امید پہ جینے کی دعائیں مانگوں
مدحتِ شاہِ مدینہ کو سما کر من میں
ان سے ملنے کے قرینے کی دعائیں مانگوں
جتنی بھی زندگی میری بچی اب باقی ہے
ان کی الفت میں ہی جینے کی دعائیں مانگوں