Add Poetry

گئے سرخم، گئے پُرنم، گئے فریاد ہوتے ہیں

Poet: ابنِ منیب By: ابنِ مُنیب, سویڈن

گئے سرخم، گئے پُرنم، گئے فریاد ہوتے ہیں
تمہارے عاشقاں صاحب، بہت برباد ہوتے ہیں

قفس دِکھتا نہیں اُن کا، نہ زنجیریں دِکھیں لیکن
ہو جن پر خوف کا پہرا، وہ کب آزاد ہوتے ہیں؟

اماں مانگیں تَو کس دل سے ہمیں معلوم ہے واعظ!
فلک کے کارخانے میں ستم ایجاد ہوتے ہیں

کوئی بھی کام ہو مشکل، ہمیں آواز دے لینا
تمہارے شہر میں جاناں ہمِیں فرہاد ہوتے ہیں

Rate it:
Views: 714
30 Aug, 2018
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets