گرداب کی ناؤ

Poet: عبدالرحمٰن ہاشمی سلانوالی By: Abdul Rahman Hashmi, Sargodha

خاموش کیوں تیرے دل کی صدا ہے
گرداب کی ناؤ موجوں پر فدا ہے

اُٹھتا نہیں سر درِ اغیار سے تب
تیری یہ غلامی کی ہی اک ادا ہے

پیتے نہیں سچ کی مے بت خانے میں جو
اِس قوم کا خاکم ہی اِس کی سزا ہے

Rate it:
Views: 872
11 Dec, 2017
More Patriotic Poetry