Add Poetry

گردش میں ستارے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

میں نے کہا تیری یاد میں دل بے قرار ہے
اس نے کہا ہمیں تیری باتوں پہ نہ اعتبار ہے

میں نے کہا تیری محبت میری دعاؤں کا صلہ ہے
اس نے کہا تیری محبت میں ہمیں تو غم ہی ملا ہے

میں نے کہا مجھے تیری محبت پہ بڑا مان ہے
اس نے کہا میری ہر نظم کا تو ہی عنوان ہے

میں نے کہا ہم آپ جیسے دوستوں سے ڈرتے ہیں
اس نے کہا تیری یاد آئے تو ہم لاحول پڑھتے ہیں

میں نے کہا آپ تو خوابوں میں میرے پاس ہوتے ہیں
اس نے کہا ہم تو آیت الکرسی پڑھ کے سوتے ہیں

میں نے کہا نہ جانے کیوں گردش میں میرے ستارے ہیں
اس نے کہا اس لیے کہ جناب شادی ہو کے بنتے کنوارے ہیں

Rate it:
Views: 866
19 Sep, 2008
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets