گرچہ تو زنداني اسباب ہے قلب کو ليکن ذرا آزاد رکھ عقل کو تنقيد سے فرصت نہيں عشق پر اعمال کي بنياد رکھ اے مسلماں! ہر گھڑي پيش نظر آيہ 'لا يخلف الميعاد' رکھ يہ 'لسان العصر' کا پيغام ہے "ان وعد اللہ حق'' ياد رکھ"