Add Poetry

گرچہ پہلے سے وہ گُم کثرتِ اولاد میں ہے

Poet: Naveed Siddiqui By: Naveed Siddiqui, Lodhran

گرچہ پہلے سے وہ گُم کثرتِ اولاد میں ہے
"نخلِ بند" ایک ابھی" گلشنِ ایجاد" میں ہے
گولفافہ بھی ضروری ہے عطا ہو اس کو
جان شاعر کی مگر اٹکی ہوئی داد میں ہے
فضل ہے رب کا میرے دیس پہ لیکن پھر بھی
"فضلَ ربی" کا چلن ملکِ خداد داد میں ہے
یہ تھری ڈی کا کرشمہ ہے ، محبت کا نہیں
"حسنِ شیریں کی جھلک تیشہء فرہاد میں ہے"
ہے فقط پڑھنے پڑھانے سے یہ تھوڑا بیزار
ورنہ ہر ایک ہنر آج کے استاد میں ہے
ایسے ہو سکتا ہے اور ویسے بھی ہو سکتا ہے
بات دو طرفہ سی لیڈر !ترے ارشاد میں ہے
بِن پڑھے کرتا ہے تنقید سخن پر میرے
حوصلہ اتنا ابھی تک مرے نقاد میں ہے
ایک خوش فہمی سی رہتی ہے ہر اک شاعر کو
مجھ سے پہلے ہے کوئی اور نہ مرے بعد میں ہے

Rate it:
Views: 400
17 Nov, 2014
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets